ETV Bharat / state

Militant Arrested In Bandipora: بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف سے وابستہ عسکریت پسند گرفتار، پولیس کا دعویٰ

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 1:40 PM IST

پولیس کو بانڈی پورہ کے لاوے پورہ علاقے میں واقع ایک باغ میں ٹی آر ایف سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے چھپے رہنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا، پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ نے ٹی آر ایف میں ابھی حال ہی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ Militant arrested in Bandipora

بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف سے وابستہ عسکریت پسند گرفتار:پولیس کا دعویٰ

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بانڈی پورہ کے لاوے پورہ علاقے میں ایک باغ میں ٹی آر ایف سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے چھپے رہنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ TRF Militant Arrested In Bandipora

انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس، فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے باغ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت عامر طارق خان عرف ولید ولد طارق احمد خان ساکن لاوے پورہ کے بطور ہوئی ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدہ کی ٹی آر ایف میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق تصویر ماہ رواں کی 13 تاریخ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ Newly joined LeT militant arrested in Bandipora

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.