شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین کے خلاف شروع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ہے-
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد کے خلاف کچھ کونسلروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں سمبل میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ایک فلور ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاہم جہانگیر احمد ایک مرتبہ پھر سمبل میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے- انہوں نے 13 ووٹوں میں سے 10 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے خلاف صرف تین ووٹ ڈالے گئے-
خیال رہے جہانگیر احمد گزشتہ دو برسوں سے سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کرتے آئے ہیں تاہم ان کے خلاف چند کونسلروں کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی جس میں وہ کامیاب قرار پائے اور اس طرح سے وہ دوبارہ سمبل میونسپل کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں-
جہانگیر احمد نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایک مرتبہ پھر اس طرح کا سپورٹ انہیں صرف ان کی کارکردگی کو لے کے ملا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے سمبل ٹاون کے لئے جو کام آج تک کیا ہے یہ اسی کام کا نتیجہ ہے کہ انہیں اس طرح سے کونسلروں کا سپورٹ حاصل ہے-
جہانگیر نے تمام کونسلروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ تن دلی سے ٹاون کی بہتری کے لئے کام کریں گے-