ETV Bharat / state

نوگام سوناواری میں لوگ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک دور دراز گاؤں نوگام سوناواری میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے-

نوگام سوناواری میں لوگ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور
نوگام سوناواری میں لوگ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 7:19 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق کئی ماہ سے انہیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جس کے نتیجے میں وہ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور ہیں۔

نوگام سوناواری میں لوگ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور

ان کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ ہے کیونکہ علاقے میں لوگوں کو گندہ پانی کھانے پینے کے لئے استعمال کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار اس سلسلے میں انتظامیہ تک اپنے مسائل پہنچائے۔ تاہم انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ 'اس دور میں پانی جو انسانی زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے کا نہ ہونا سب سے بڑا المیہ ہے۔ ہماری ماں بہنوں کو پانی لانے کے لئے دور دور تک مسافت طے کرنی پڑتی ہے جو ایک نا انصافی ہے۔'

انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اس بارے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ یہاں کی بستی کو ان مشکلات سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.