بانڈی پورہ کے گیسٹ ہاوس میں اج فوج کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران بینائی سے محروم افراد میں ہارمونیم تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے دوران فوج کے اعلی افسران کا کہنا تھا کہ 'یہ افراد موسیقی سے وابستہ ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی ان افراد کی فوج مدد کرے گی۔'
تقریب کے دوران موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران فوج اور موسیقی سے وابستہ افراد موجود رہے۔