ضلع بانڈی پورہ میں آرہ گام پولیس نے منگل کی صبح غیر قانونی طور باجری اور ریت لے جا رہے پانچ ٹریکٹر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ولر جھیل کے کنارے کلہامہ علاقے سے ریت اور باجری نکالنے کی پاداش میں ٹریکٹر ضبط کر لیے گئے۔
آرہ گام پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر ولر سے تعمیراتی مواد نکلانے جانے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور ایک ٹیم روانہ کرکے نادی ہل علاقے میں ناکہ قائم کیا۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: ’مرمت کے نام پر سڑک اور دیوار کو مزید خستہ کیا گیا‘
پولیس کے مطابق ناکے کے دوران ریت اور باجری لے جا رہے پانچ ٹریکٹر ضبط کرکے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 34/2021 کے تحت کیس بھی درج کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں دریائوں سمیت دیگر آبی ذخائر سے از خود ریت یا باجری نکالنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں باضابطہ طور ایک کنٹریکٹ نظام عمل میں لایا گیا ہے۔