ETV Bharat / state

Hybrid Militant land seized بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند کی جائیداد قرق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 6:26 PM IST

پولیس نے بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقہ میں ہابرڈ عسکریت پسند کی جائیداد کو منسلک کیا۔ پولیس کے مطابق نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر زمین کی منتقلی ، لیز، یا اس کی نوعیت کو کسی بھی طریقے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

hybrid-militant-land-seized-in-bandipora
بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند کی جائیداد قرق

بانڈی پورہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل میں ہائی برڈ عسکریت پسند کی جائیداد کو منسلک کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نادی ہل بانڈی پورہ میں چار مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 384کو اٹیچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 112/2022کے تحت ہابرڈ عسکریت پسند کی جائیداد کو منسلک کیا گیا۔

جائیداد پر چسپاں قرقی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہابرڈ عسکریت پسند کی غیر منقولہ جائیداد چار مرلہ اراضی کو قرق کردیا گیا ہے۔نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر زمین کی منتقلی ، لیز، یا اس کی نوعیت کو کسی بھی طریقے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler’s Property Attached: سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی، اسٹیٹ انویسٹی کیشن ایجنسی نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کارروائی کے تحت عسکریت پسندوں کی جائیدادیں اٹیچ کی جارہی ہیں۔ایجنسی کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.