ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: دو روزہ ’گریز فیسٹیول‘ کا آغاز - سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں دو روز تک جاری رہنے والے ’گریز فیسٹیول‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: دو روزہ ’گریز فیسٹیول‘ کا آغاز

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 7:13 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کئی برسوں سے ’’گریز فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ برس کورونا وائرس کے سبب یہ فیسٹیول منعقد نہیں کیا گیا۔

بانڈی پورہ: دو روزہ ’گریز فیسٹیول‘ کا آغاز

سیاحوں کو وادی گریز کی جانب متوجہ کرنے کی غرض سے جمعرات کو ’’گریز فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ فیسٹیول دو روز تک جاری رہے گا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے گریز فیسٹیول کا رسمی طور افتتاح کرنے کے بعد مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو وادی گریز کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ گریز کی سیاحتی استعداد کو بروئے کار لانے اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے گریز فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: خوانچہ فروشوں کے لیے آگہی پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ گریز فیسٹیول سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں بلکہ یہاں کی ثقافت و تہذیب کو بھی فروغ دینا مقصود ہے۔

افتتاحی تقریب میں ضلع و تحصیل انتظامیہ سمیت فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سیاحوں اور مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.