ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: آگ کی واردات کے بعد فائر ٹینڈر کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 9:56 PM IST

گریز میں آگ کی ہولناک واردات میں متعدد مکانات خاکستر ہونے کے بعد لوگوں نے مزید فائر ٹینڈر رکھنے کی مانگ کی۔

آگ کی واردات کے بعد فائر ٹینڈر کا مطالبہ

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں دو مقامات پر آگ کی ہولناک واردات میں ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات اور دکانیں خاکستر ہوئیں ہیں۔

جبکہ اس دوران درجنوں بھیڑ اور دوسرے مویشی بھی آگ کی اس واردات میں جُلھس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بکتور گریز میں آگ کی ہولناک واردات میں تین دکانیں گاو خانہ اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا۔

ادھر تُلیل کے بڈو ٓاب علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں آٹھ کے قریب رہائشی مکانات اور گاو خانے خاکستر ہوئے ہیں جبکہ اس دوران درجنوں بھیڑ بھی جُھلس کر ہلاک ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: چینی وڈر کے دکاندار بے روزگار، انتظامیہ کی مدد کے منتظر

بتایا جا رہا ہے کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں فوج پولیس فائر سروس اور مقامی لوگوں نے کافی اہم رول نبھایا، جبکہ گریز کی سول انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے علاوہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی کاروائی جاری ہے۔

ادھر تُلیل کے بی ڈی سی چیئرمین اعجاز راجا نے بڈو آب پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرین کی فوری باز آبادکاری کے علاوہ تُلیل میں مزید مقامات پر فائر ٹینڈر دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.