ETV Bharat / state

مثبت معاملوں میں اضافہ، ڈی سی بانڈی پورہ کی عوام سے اپیل

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضلع کے رہائشیوں سے گھروں کے اندر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 4:45 PM IST

مثبت معاملوں کے بعد ڈی سی بانڈی پورہ کی عوام سے اپیل

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرتی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں گھروں تک ہی محدود رہنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ دنوں ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کے متعدد مثبت کیسوں کے سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے یہ اپیل کی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپنی اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کی حفاظت کے لئے گھروں تک ہی محدود رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ماہرین کے مشتہر کردہ حفظان صحت کو اصولوں خاص کر معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کے علاوہ ماہرین صحت کے ذریعہ بتائے گئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور لوگوں کو خود کی بہتری کے لئے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں کو گھروں کے اندر رہ کر ہی انتظامیہ کی مدد کرنی چاہئے، وہیں مثبت افراد کے ساتھ رابطے میں آئے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر آگے آنا چاہئے۔‘‘

ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور کاروباری افراد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دکانوں پر آنے والے افراد کے نام، پتہ اور رابطہ نمبروں کی ایک رجسٹر بنائیں تاکہ ان میں سے کسی کے مثبت پائے جانے کے بعد رابطے میں آنے والوں کا آسانی سے سراغ لگایا جا سکے۔

عوام سے ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.