ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: عید الاضحی کے پیش نظر میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ - صفائی ستھرائی کا خیال

ضلع بانڈی پورہ میں ڈی سی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عید الاضحی کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بانڈی پورہ: عید الاضحی کے پیش نظر میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 1:50 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے عید الاضحی سے قبل ایک جائزہ میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تمام سیکٹورل افسران کا اجلاس طلب کیا۔

بانڈی پورہ: عید الاضحی کے پیش نظر میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ

ڈی سی نے اس موقع پر ایف سی ایس اور سی اے کو ہدایت دی کہ راشن کی تقسیم کا عمل عید سے قبل مکمل ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو اس سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے افسران کو مارکیٹ چیکنگ کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے ایم سی بی حکام کو ہدایت کی کہ کووڈ19 کی وبائی بیماری کے پیش نظر تمام مقامات پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے اور ہر جگہ صفائی کو یقینی بنائیں اور اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس کو بھی ٹھیک کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں؛ یومِ شہداء کے موقع پر سرینگر میں تحدیدات

ڈی سی نے اس دوران سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے پیش نظر بازاروں میں صارفین کے متوقع رش کو بغیر ایس او پیز کے کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر اس دوران کوئی بھی فرد ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.