بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج مہیلا مورچہ کہ جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت اسٹیٹ صدر سنجیتا ڈوگرہ نے کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹیٹ سکریٹری مہیلا مورچہ اور ضلعی صدر مہیلا مورچہ پلوامہ ببیتا، ضلعی صدر کپوڑاہ شکیلہ بھی تھیں ۔اس دوران ضلعی صدر مہیلا مورچہ بی جے پی بانڈی پورہ ناہیدہ قمر طلعت نے پر جوش انداز میں ان لیڈران کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سے بانڈی پورہ ضلع اور یہاں کے خواتین کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے ۔ جبکہ دیگر مقررین نے مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے متعارف کی گئی اسکیموں اور ان سے ملنے والے فوائد کا ذکر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سرکار کی ترجیح رہی ہے کہ خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار اور ان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشس رہی ہے۔ اس موقع پر سنجیتا ڈوگرہ نے کہا کہ اجلاس میں شامل درجنوں خواتین کے ساتھ روبرو بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے خواتین کے لئے کئی ایسی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں جن سے وہ اپنا روزگار بہم کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے بعد ان اسکیموں کو لاگو کرنا آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ الیکشن سے قبل زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائیں۔BJP Mahila Morcha Meeting Held in Bandipora
یہ بھی پڑھیں : JKPC Workers Meeting In sumbul سمبل سوناواری کے اندرکورٹ میں پیپلز کانفرنس کا اجلاس منعقد