بانڈی پورہ: شمالی کشمیر میں سوناواری علاقے کی صدرکوٹ بالا - چندر گیر رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ کئی ماہ سے خراب ہوچکی رابطہ سڑک کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کا موسم جاری ہے تو بارشوں اور برفباری کے دنوں میں انہیں اس سڑک پر چلنے پھرنے میں مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Saderkoot Bala Chandergeer Link Road Dilapidated
مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال اور کیچڑ سے بھری سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں سخت دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی خصوصاً مریضوں اور حاملہ خواتین کو اسپتال لے جانے میں انہیں ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انتظامیہ خصوصاً محکمہ تعمیرات عامہ کے ساتھ کئی بار رابطہ قائم کیا تاہم خستہ حال صدرکوٹ بالا - چندر گیر رابطہ سڑک کی مرمت کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
مزید پڑھیں: Dilapidated Road سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کا شکار، حکام سے توجہ کی اپیل
لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے صدرکوٹ بالا - چندر گیر رابطہ سڑک کی فوری طور مرمت کی اپیل کی ہے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔