جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے 13 آر آر اور 45 بٹالین سی آر پی ایف کے ہمراہ حاجن ٹاؤن کے علاقے بونی خن محلہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایل ای ٹی کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے جس میں دو زندہ دستی بم اور 8 لائیو راؤنڈ اے کے 47 شامل ہیں۔
ان کی شناخت غلام محی الدین اور ریاض احمد رہائشی پریبل حاجن اور بونی خن کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: تُلیل میں بی ڈی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت
پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش پر یہ انکشاف ہوا کہ ملزمین عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی سے وابستہ تھے اور سمبل اور حاجن کے علاقے میں ایل ای ٹی کے سرگرم عسکریت پسندوں کو پناہ، لاجسٹک اور دیگر مالی مدد فراہم کر رہے تھے۔
اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 16/2021 کے تحت پولیس اسٹیشن حاجن میں کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔