بانڈی پورہ: میونسپل کمیٹی سمبل Municipal Committee Sumbal نے سوچھ بھارت مشن Swachh Bharat Mission کے تحت ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے دوران لوگوں کو آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے، MC Sumbal Organized Cleanliness Campaign پلاسٹک اور پالی تھین کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کرنے کے علاوہ صفائی ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
میونسپل کمیٹی سمبل کے صحن میں منعقد پروگرام میں کمیٹی کے عہدیداران، عملہ سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد ’’عام لوگوں میں صاف صفائی کے حوالے سے آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے۔‘‘
پروگرام کے دوران ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر اور میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر مقررین نے صاف صفائی کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کیا۔ اس موقع پر صفائی ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی سمبل Municipal Committee Sumbalکے چیئرمین جہانگیر احمد نے کہا کہ ’’صفائی ملازمین ماحول کو صاف رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں لہذا اس پروگرام کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مختلف قسم کا سامان فراہم کیا گیا۔‘‘
- مزید پڑھیں: گاندھی جینتی کے موقع پر سمبل میں صفائی مہم
انہوں نے بتایا کہ ’’صفائی ملازمین کسی بھی شہر اور قصبے کو صاف رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جس کے لیے ہمیشہ ان کی سراہنا کی جاتی رہے گی۔‘‘
وہیں ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر نے عوام الناس سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے اور سمبل قصبے کو پاک و صاف رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پالی تھین اور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی۔