ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 3:47 PM IST

بلاک میڈیکل افسر بانڈی پورہ کے مطابق ویکسین لگانے کا عمل بھی ضلع میں کافی تیزی سے جاری ہے اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ضلع میں جلد سے جلد سو فیصد تک لوگوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے۔

bandipora
بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے- ضلع بانڈی پورہ گزشتہ سال کووڈ-19 کے حوالے سے کافی متاثرہ ضلع تصور کیا جا رہا تھا، تاہم ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بانڈی پورہ

بلاک میڈیکل افسر بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال کے مطابق یہاں 45 سال سے اوپر کے عمر والے 82 فیصد لوگوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگوایا گیا جبکہ دیگر افراد کو بھی ویکسین لگانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہے-

انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر دھیرے دھیرے قابو کیا جارہا ہے- ڈاکٹر مسرت اقبال نے بتایا کہ بانڈی پورہ ضلع میں واقع ایک گاؤں گنڈ جہانگیر کو کشمیر کا وہان شہر سے تعبیر کیا جا رہا تھا کیونکہ اس وقت وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا تھا تاہم انتظامیہ کی انتھک کوششوں اور عوام کے تعاون سے اس وقت حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیات کے عالمی دن پر نوجوانوں کے تاثرات

انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگانے کا عمل بھی ضلع میں کافی تیزی سے جاری ہے اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ضلع میں جلد سے جلد سو فیصد تک لوگوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے تاکہ کورونا وائرس پر مکمل طور سے قابو پایا جا سکے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.