ضلع بانڈی پورہ کے اشٹینگو گھاٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے علاقے کے ارد گرد جمع گندگی کے ڈھیر سے متعلق ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے علاقے کے آس پاس جمع کوڑا کرکٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی گندگی اور کوڑے کرکٹ سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہاں کوڑا جمع کیا جا رہا ہے۔ وہاں پاس ہی میں ایک مسجد اور ایک درس گاہ بھی موجود ہے جس کے باعث عوام خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے۔