شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز میں فوج کی جانب سے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن آزادی کی تقریبات اور ایڈونچر ٹورازم کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فوج نے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ہماچل پردیش سے آئے سیاحوں اور پیراگلائیڈنگ ٹرینرز نے مقامی باشندوں کو پیرا گلائیڈنگ کے گر سکھائے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: شبانہ کھیل سرگرمیوں کے لیے فوج کی جانب سے جنریٹر کا عطیہ
انہوں نے ضلع انتظامیہ اور فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ گریز پیرا گلائیڈنگ کے لیے موزوں جگہ ہے۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: دریائے جہلم کے باندھ کی مرمت کا مطالبہ
واضح رہے کہ گریز تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ علاقہ ہے، تاہم قدرستی حسن سے مالا مال گریز کو سیاحتی نقشے پر لانے اور سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کرنے کی غرض سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔