ETV Bharat / state

Arin Dard Pora Village: بانڈی پورہ کے ارن درد پورہ کا پلکار محلہ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 7:20 PM IST

بانڈی پورہ کے ارن درد پورہ کا پلکار محلہ کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہیں یہاں کے طلبہ کا کہنا تھا کہ بارش شروع ہوتے ہی اساتذہ ان کی چٹھی کردیتے ہیں۔ Arin Dard Pora Village

بانڈی پورہ کے ارن درد پورہ کا پلکار محلہ کئی بنیادی سہولیات سے محروم

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے قریب آٹھ کلو میٹر دور ارن بلاک کا پلکار محلہ دور سے تو بے حد خوبصورت نظر آتا ہے، لیکن اس گاؤں میں داخل ہونے کے بعد معلوم ہوجاتا ہے کہ یہاں لوگوں کی زندگی کتنی کٹھن ہے، خصوصاً یہاں کے بچوں کی کیونکہ یہ علاقہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ اور پھر مقامی نمائندوں کی عدم توجہی کا شکار بھی رہا ہے۔Arin Dard Pora Village

یہاں کے اسکولی بچوں کا کہنا تھا کہ بارش شروع ہوتے ہی اساتذہ ان کی چٹھی کردیتے ہیں، تاکہ بعد میں پھسلن یا آس پاس کے ندی نالوں میں پانی بڑھنے کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس علاقے میں تقریباً 60 سے 70 بچے زیر تعلیم ہیں، تاہم گاؤں میں کوئی بھی ایک اسکول نہ ہونے کی وجہ سے ان بچوں کو انہی تنگ اور خطرناک پکڈنڈیوں کے سہارے ایک لمبی مسافت طے کرکے اسکول جانا پڑتا ہے۔ تاہم بارشوں کے دوران ایسا ممکن نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے سال کے دوران کئی ایک دن اسکول جانے سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ سال ایک خاتون نے راستے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ اگرچہ خاتون کو بمشکل بچایا گیا تاہم بچے کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔ تقریباً 40 گھروں پر مشتمل اس علاقے میں کوئی بھی بجلی کا ٹرانسفارمر نصب نہیں ہے۔ اگرچہ بجلی نظر آتی ہے، تاہم تاریں کچے ڈنڈوں یا پھر درختوں پر رکھی گئی ہیں۔ تیز ہواؤں یا بارشوں کے دوران خطرہ رہتا ہے۔ سڑک کی بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ نہ کوئی اسکول، نہ کوئی آنگن واڑی سینٹر اور نہ ہی صحت کے حوالے سے کوئی سرکاری سہولیت فراہم ہے۔ علاقے کی خوبصورتی اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یہاں کی مشکلات معصوم بچوں کے مایوس چہروں اور ان کے تھکے تھکے قدموں سے بیاں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muharram 2022 Arrangements: بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محرم میٹنگ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.