ETV Bharat / state

ACB traps employee in Bandipora بانڈی پورہ میں کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - Clerk arrested red handed in Bandipora

ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک غلام نبی وانی کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اے سی بی نے جال بچھایا اور کلرک کو شکایت کنندہ سے 28 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ACB traps employee in Bandipora
ACB traps employee in Bandipora
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 10:32 PM IST

بانڈی پورہ: اینٹی کپرشن بیورو نے ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی بانڈی پورہ میں تعینات کلرک کو 28 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی بانڈی پورہ میں تعینات کلرک غلام نبی وانی کنٹریکٹر کارڈ کے حصول کی خاطر 28 ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبے سے تعلق رکھتا ہے اور پوسٹ گریجوٹ ہونے کے باوجود بھی بے روزگار ہے، لہذا گھر والوں کی کفالت کی خاطر ٹھیکیدار ی کرنے کے بارے میں سوچا اور اس حوالے سے کنٹریکٹر کارڈ کی خاطر متعلقہ محکمہ کے ساتھ رجوع کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرا ایک دوست ٹھیکیدار ہے اورا س کے ساتھ کام کر رہا تھا اور مجھے ٹھیکیداری میں کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو انجینئر بانڈی پورہ میں ٹھیکیدار کارڈ کے حصول کی خاطر پہنچا اور وہاں پر آر اینڈ بی محمکے میں تعینات کلرک غلام نبی وانی سے ملاقات کی اور ٹھیکیدار کارڈ کے بارے میں ان سے جانکاری مانگی۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Property seized بانڈی پورہ میں منشیات فروش کی پراپرٹی ضبط ،پولیس

ان کے مطابق سبھی لوازمات پورے کرنے کے بعد کلرک نے 30 ہزار روپے رشوت کا تقاضا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کلرک سے رشوت کی رقم کم کرنے کے بارے میں درخواست کی۔ انہوں نے 28 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک غلام نبی وانی کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اے سی بی نے جال بچھایا اور کلرک کو شکایت کنندہ سے 28 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.