ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ’45برس سے زائد عمر کی 97فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا گیا‘

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملات کی شرح کافی کم ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 6:59 PM IST

ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ایس او پیز کی عمل آوری کے سبب مثبت معاملات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

بانڈی پورہ: ’45برس سے زائد عمر کی 97فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا گیا‘

انہوں نے ویکسینیشن سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 45برس سے زائد عمر کی 97.7آبادی کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے، جبکہ 18برس سے زائد عمر کے 88ہزار افراد کو ویکسینیٹ کیا جا چکا ہے۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع میں ویکسینیشن کی مہم تیز کر دی گئی ہے اور 18سے زائد برس کی کل آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کرنے کے صد فیصد ہدف کو مقررہ وقت پر پورا کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ ایس او پیز کا بھی سختی سے خیال کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اس لیے عوام کو رہنما خطوط کی پاسداری پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک عوام کے لیے تکلیف دہ

ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع فعال معاملات کی تعداد 165 ہے جن میں سے 18 افراد مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز میں ہیں جبکہ بقیہ ہوم آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔

دریں اثناء، ڈاکٹروں کے عالمی دن کی نسبت سے ڈی سی بانڈی پورہ نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی تعریف کرتے ہوئے انکے جوش و جذبے کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.