شرجیل امام کو مقامی عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے، پولیس اہلکاروں نے شرجیل امام کو چاروں جانب سے گھیرا ہوا تھا کیوںکہ پلیٹ فارم پر میڈیا اور مظاہرین کا ہجوم تھا۔
شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے اور اسے بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دراصل شرجیل امام کی تقریر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
مبینہ ویڈیو میں شرجیل آسام اور شمال مشرقی ریاست کو بھارت سے الگ کرنے کی بات کرتے نظر آتے ہیں جس کے بعد آسام گورنمنٹ نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ شرجیل امام جے این یو کے ریسرچ اسکالر ہیں۔