ریاست آسام کے مویشی پروری اور ویٹرنری وزیر اتل بورا نے یہاں سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مسٹر بورا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'قومی اعلی سکیورٹی ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ، بھوپال، میں بھیجے گئے نمونوں نے افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی ہے، ادارے نے کل مرکز کو رپورٹ بھیجی تھی اور اسے کل دیر رات ہمارے پاس بھیج دی گئی تھی'۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سے پہلے بھارت میں افریقی سوائن فلو کا کوئی معاملہ نہیں تھا، ہمیں شبہ ہے کہ اس غیر ملکی وائرس نے اروناچل پردیش سے ہماری ریاست میں داخلہ لیا ہے کیونکہ سووروں کی پہلی مشتبہ موت اروناچل پردیش کا ایک سرحدی شہر جونائی میں ہوئی تھی'۔
مسٹر بورا نے کہا کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مشورہ دینے کے لیے ایک اعلیٰ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ سوور پروری سے وابستہ لوگوں کا مفاد حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اس صورت حال سے نمٹنے اور تجاویز کے لیے سور کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ کل ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔
مسٹر بورا نے کہا کہ ریاست کو اس صورت حال پر کنٹرول کے لیے مرکز کے پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے اور ان تجاویز کو اس طرح عمل میں لے آئے گا، تاکہ سور کسانوں کو کم سے کم نقصان ہو۔
سووروں کی اجتماعی موت کی پہلی رپورٹ آنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شمالی اور مشرقی حصوں کے کئی اضلاع میں سووروں کی فروخت اور نقل و حرکت پر پابندی تھی۔