ETV Bharat / state

Kharge on BJP & RSS کانگریس میزورم کی ترقی کے لئے پر عزم ہے: ملکارجن کھرگے - بی جے پی میزورم کے قیمتی اراضی اور جنگلات پر قابض

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میزورم کے قیمتی اراضی اور جنگلات کے ضمن میں بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Kharge on BJP & RSS
Kharge on BJP & RSS
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 2:24 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں، اور وہ ان قیمتی زمینوں اور جنگلات کو چھیننا چاہتے ہیں جو ان کے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قبائلیوں کی ملکیت ہیں۔ کھرگے نے مزید کہا کہ ایم این ایف اور زید ایم پی میزورم میں زعفرانی پارٹی کے غیر سرکاری ایجنٹ کے حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے میزورم میں امن قائم کرنے کے لئے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے تعاون کو بھی یاد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ریاست کی ترقی کے لئے پرعزم رہی ہے۔

ملکارجن کھرکے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "راجیو گاندھی نے 1986 میں امن معاہدے کے ذریعے میزورم میں امن وامان قائم کیا تھا اور 1987 میں میزورم ریاست کا درجہ دلوایا تھا۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ اس کی ترقی کے لیے پرعزم رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "بی جے پی-آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں، اور وہ ان قیمتی زمینوں اور جنگلات کو ان کے ساتھیوں کے فائدے کے لئے چھیننا چاہتے ہیں جو قبائلیوں کی ملکیت ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ میزورم کے لوگ امن، خوشحالی اور ترقی کے مستحق ہیں۔

  • Shri Rajiv Gandhi brought peace to Mizoram through the Peace Accord in 1986 and secured the statehood in 1987.

    Congress party has always been committed to its progress.

    BJP-RSS are against diversity, and they want to take away the precious land and forest that are the property… pic.twitter.com/xDX9QVTc0F

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) November 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: آئین اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے: ملکارجن کھڑگے

کھرگے نے کہا کہ "ہم جو وعدہ کرتے ہیں، ہم اسے پورا کرتے ہیں۔ میزورم ریاست کے لیے ہماری ضمانتیں فلاح و بہبود، جامعیت اور اقتصادی تحفظ کا آغاز کریں گے"۔ واضح رہے کہ 40 رکنی اسمبلی کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.