ETV Bharat / state

آسام حکومت کا رام مندر افتتاحی تقریب کے دن ڈرائی ڈے منانے کا اعلان - رام مندر افتتاح کی تقریب

آسام حکومت نے رام مندر کے افتتاح کی تقریب کے حوالے سے کابینہ کی میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 22 جنوری کو آسام میں ڈرائی ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

آسام حکومت نے رام مندر افتتاحی تقریب کو ڈرائی ڈے منانے کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 12:59 PM IST

گوہاٹی: ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہوگا۔ اس کو لے کر ملک بھر میں کافی چرچا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے لاتعداد عقیدت مندوں نے پہلے ہی ایودھیا جانے کے انتظامات کر لیے ہیں۔ دریں اثنا آسام حکومت نے رام مندر کے افتتاح کی تقریب کے حوالے سے فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس اہم موقع پر آسام میں ڈرائی ڈے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کی شب میں منعقدہ ریاستی کابینہ میں لیے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہماری کابینہ نے 22 جنوری کو رام للا کے افتتاح کے موقع پر ڈرائی ڈے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دن ہم تمام کے لیے بہت اہم دن ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی 22 جنوری کو رام مندر میں رام للا کی مورتی نصب کریں گے۔ مندر کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ تقریب کے لیے تمام برادریوں کے 4000 سادھوؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ دریں اثنا اتوار کی شب منعقدہ ریاستی کابینہ میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر جینت ملا بروہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "آسام میں 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے لیے اس دن کو ڈرائی ڈے قرار دیا گیا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس بار آسام اسٹیٹ سول ایوارڈ 2024 کے ایوارڈز کے ناموں کا اعلان ماگھ بیہو پر کیا جائے گا۔ گورنر اس سال فروری میں ایوارڈز تقسیم کریں گے۔ قابل ذکر ہو کہ کابینہ کی میٹنگ کے دوران لیے گئے دیگر اہم فیصلوں کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت وزارت داخلہ حکومت ہند سے سفارش کرے گی کہ رابھا ہسونگ خودمختار کونسل، مسنگ خود مختار کونسل اور تیوا خود مختار کونسل کو آئینی درجہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.