ETV Bharat / state

اکھل گوگوئی کا این آئی اے پر زندگی برباد کرنے کا الزام - akhil gogoi

آسام کی جیل میں بند اکھل گوگوئی نے الزام عائد کیا کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ان کی زندگی برباد کرنے کی سازش رچی ہے۔

آسام: گوگوئی نے این آئی اے پر زندگی برباد کرنے کا الزام عائد کیا

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 11:00 PM IST

حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے گوگوئی نے آسام کے عوام کو جیل سے کھلا خط لکھا ہے۔ گوگوئی نے اس خط میں گذشتہ روز کہا کہ این آئی اے نے ان کے خلاف اضافی فرد جرم دائر کیا ہے اور ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اس سازش کی قیادت کر رہے ہیں۔

اکھل نے اپنے خط میں لکھا،’آسام، مرکزی حکومت اور این آئی اے مشترکہ طور پر میرے خلاف سازش رچ رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر آسام کے وزیراعلیٰ اس سازش کی قیادت کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ متحد ہو کر اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے مجھے عوام کا تعاون ملے۔

حال ہی میں ایک اسپیشل این آئی اے کورٹ نے گوگوئی کو ان کے خلاف درج کئی کیسز میں سے ایک سے بری کر دیا ہے۔

گوگوئی نے کہا،’گذشتہ دو مئی 2021 کو شیوساگر انتخابی حلقے سے جیتنے کے بعد حکومت کو مجھے رہا کر دینا چاہیے تھا کیونکہ مجھے الیکشن میں عوام کی حمایت ملی تھی۔

مزید پڑھیں: کھل گوگوئی کی ضمانت عرضی سپریم کورٹ میں خارج

قابل ذکر ہے کہ گوگا وئی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 1967 کے تحت تشدد، سی اے اے مظاہرہ اور ماؤنوازوں کے ساتھ مبینہ میل جول رکھنے میں ملوث پائے جانے کے بعد دسمبر 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.