ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم گیس اخراج سانحہ: مہلوکین کی تعداد 12 ہوگئی

author img

By

Published : May 8, 2020, 11:23 AM IST

ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کیمیکل پلانٹس سے گیس اخراج واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

Vizag gas leak toll goes up to 12
وشاکھاپٹنم گیس اخراج سانحہ: مہلوکین کی تعداد 12 ہوگئی

وشاکھاپٹنم کے آر آر وینکٹا پورم ولیج میں واقع ایل جی پالیمرس پلانٹ سے کل علی الصبح گیس اخراج کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے۔

مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں چھ اور نو سال بتائی جارہی ہیں اور مہلوکین میں ایک میڈیکل سال اولکا طالب علم بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات میں دوبارہ پلانٹ میں پارک ٹینکر سے بھی گیس کا اخراج ہوا اور فضا میں دھوا پھیل گیا۔ اندرون چوبیس گھنٹے یہ دوسرا واقعہ تھا۔ بعدازاں فائر بریگیڈ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے گیس کے اخراج کو روک دیا۔

مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ کم از کم بیس افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔

ریاستی وزیر صنعت ایم گوتم ریڈی نے بتایا کہ گجرات سے فضا کو صاف کرنے والی ادویات حاصل کی جارہی ہے جس کا بہت جلدعلاقہ میں چھڑکاؤں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.