ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم گیس سانحہ: 13 ہزار ٹن اسٹائرین گیس جنوبی کوریا منتقل

آندھراپردیش میں ایل جی پالیمرس پلانٹ سے گیس کے اخراج کے کچھ دن بعد اسٹائرین گیس کو جنوبی کوریا منتقل کیا جارہا ہے۔

Vizag gas leak: 13K tons of styrene being evacuated to South Korea
وشاکھاپٹنم گیس اخراج: 13 ہزار ٹن اسٹائرین گیس جنوبی کوریا منتقل
author img

By

Published : May 12, 2020, 1:33 PM IST

وشاکھاپٹنم کے آر آر پورم میں واقع ایل جی پائیمرس کمپنی میں گیس اخراج واقعہ کے پانچ دن بعد تقریباً 13 ہزار ٹن اسٹائرین گیس کو جنوبی کوریا منتقل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ منتقلی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی نے گیس کو سنگاپور سے برآمد کیا تھا اور اسے ایک پلانٹ کے علاوہ وشاکھاپٹنم بندرگاہ میں دو ٹینکس میں اس کا ذخیرہ کر رکھا تھا۔

حکومت آندھراپردیش نے وزارت جہاز رانی سے رجوع ہوتے ہوئے کمیکل کی جنوبی کوریا منتقلی کےلیے درخواست کی تھی جبکہ اس سلسلہ میں خصوصی کنٹینر فراہم کیا گیا۔

وشاکھاپٹنم ضلع کلکٹر وی ونئے چند نے کہا کہ آٹھ ہزار ٹن اسٹائرین گیس کو ایک خصوصی کنٹینر کے ذریعہ جنوبی کوریا منتقل کرنے کے اقدمات کئے گئے ہیں اور ماباقی پانچ ہزار ٹن گیس کو آئندہ ایک دو دنوں میں جنوبی کوریا روانہ کردیا جائے گا۔

آندھراپردیش حکومت کے مطابق آر آر وینکٹاپورم میں حالات قابو میں ہیں تقریباً گیس متاثرین کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.