ETV Bharat / state

AP's Skill Development Case چندرابابو سے جیل میں سی آئی ڈی کے عہدیداروں کی ٹیم کی پوچھ گچھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 12:22 PM IST

ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو کو عدالت نے دو دنوں کے لیے سی آئی ڈی کی تحویل میں دیا ہے۔ چندرا بابو نائیدو سے لگاتار جانچ ایجنسیاں سوال جواب کررہی ہیں۔ ایسے میں سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے نائیڈو سے راجہ مہیندرا ورم جیل میں پوچھ تاچھ کی۔ Naidu interrogated in Rajamahendravaram Jail

Naidu interrogated in Rajamahendravaram Jail

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتار تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈ وسے سی آئی ڈی کے12 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم نے راجہ مہندرا ورم جیل میں پوچھ گچھ کی۔یہ پوچھ گچھ اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ چندرابابو کے وکیل سرینواس کی موجودگی میں یہ پوچھ گچھ کی گئی۔ جیل حکام نے چندرا بابو سے پوچھ گچھ کے لیے کانفرنس ہال تیار کیاتھا جس میں یہ پوچھ گچھ کی گئی۔ قبل ازیں چندرا بابو کا طبی معائنہ کیا گیا۔واضح رہے کہ وجئے واڑہ کے اے سی بی کورٹ نے جمعہ کو چندرا بابو کو دو دن کے لئے سی آئی ڈی کی تحویل میں بھیجنے کے احکامات دیئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ چندرابابوعدالتی تحویل میں ہیں، اسی لئے راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں ہی ان سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ عدالت نے ہدایت دی تھی کہ وکیل سے مشورہ کرنے کے لیے چندرابابو کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ دیا جائے۔ اے سی بی کورٹ کی مجسٹریٹ ہیمابندونے یہ احکامات دیئے۔ انہوں نے کہاتھا کہ چندرا بابو پر کوئی تھرڈ ڈگری نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا تھا کہ صرف سی آئی ڈی کے ویڈیو گرافر سے اس کی ریکارڈنگ کی جائے اور پوری ویڈیو مہر بند لفافے میں عدالت میں پیش کی جائے۔

چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے نندیال میں اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نائیڈو کو آندھرا پردیش کریمنل انوسٹی گیشن دپارٹمنٹ ( سی آئی ڈی ) کے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسکل ڈیولپمنٹ فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے میں سی آئی ڈی پولیس نے چندرا بابو نائیڈو کوگرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چندرا بابو نائیڈو کو سنٹرل جیل میں جان کا خطرہ،انہیں 'گھر میں نظربند' کریں: وکیل نے عدالت سے درخواست کی

وہیں، چندرابابو نائیڈو کی جیل میں سیکورٹی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔نائیڈو ابھی بھی ماؤ نوازوں کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔اور انہیں اس وقت راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے جہاں کئی ماؤنواز اور ان کے حمایتی بند ہیں۔اس کے علاوہ اسی جیل میں بہت سے کٹر مجرم، قاتل، کنٹریکٹ کلر، ڈاکو، خطرناک مجرم اور منشیات کے اسمگلر ہیں۔ تلگودیشم قائدین اور کارکنوں کی شکایت ہے کہ چندرا بابو کو ایسی جگہ پر رکھ کر ان کی جان کو خطرہ میں ڈالا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.