ETV Bharat / state

AP Congress on Sharmila شرمیلا کا کانگریس میں شامل ہونے کا امکان، کے وی پی رام چندر راؤ

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 2:33 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما، کے وی پی رام چندر راؤ نے کہا کہ وائی ایس شرمیلا کے کانگریس میں شامل ہونے کے امکان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

AP Congress on Sharmila
AP Congress on Sharmila

حیدرآباد: آندھرا پردیش کانگریس کے سینئر لیدڑ کے وی پی رام چندر راؤ نے کہا ہے کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اگر وہ کانگریس میں شامل ہوتی ہیں تو ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ حکومتوں کی غلطیوں کے ساتھ ساتھ اس تلگو ریاست سے مرکزی حکومت کے نامناسب رویہ کے سبب لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جلد ہی کانگریس پارٹی کا ایک مرتبہ پھر اس ریاست میں احیا ہوگا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیدو اور وائی ایس آر جگن کی نامناسب حکمرانی، آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں کیے گئے وعدوں کو عمل کرنے کے سلسلہ میں ان کی لاپرواہی سے آندھرا پردیش کو مایوسی اور نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اے پی سے نامناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے، یہ بات عوام جان چکے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کارکنوں کی مدد سے کانگریس کا احیا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ وائی ایس شرمیلا تلنگانہ میں بی جے پی اور کانگریس سے اتحاد کریں گی۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی اور تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کو اس سال اپریل کے پہلے ہفتہ میں فون کیا تھا۔ اس موقع پر شرمیلا نے انہیں بے روزگاری کے مسائل پر مل کر لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ بے روزگاری کے مسائل ریاست میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔ شرمیلا کا کہنا تھا کہ کانگریس اور بی جے پی اور انہیں اس سلسلہ میں مشترکہ کارروائی کی تیاری کرنی چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.