یہ پہلا خلائی مشن ہے جو چاند کے جنوبی کولار ریجن میں اترے گا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت اس طرح کے مشن میں اب دنیا بھر کے ممالک میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یہ دیسی ساختہ 3840کلو وزنی چندریا ن 2 ایسا مشن ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں رہا ہے۔ تقریباً ایک دہائی سائنٹفک اور انجینئرنگ چندریان دو مشن ممکن ہوسکا ہے۔ آندھراپردیش کے ضلع نیلور سے چندریان دو کو بروز پیر 2-51منٹ پر چھوڑا جائے گا۔
صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند ان بڑی شخصیات میں شامل ہیں جو ملک کے سب سے بڑے ہائی پروفائل مشن چندریان دو کے لانچنگ کا مشاہدہ کریں گے۔