ETV Bharat / state

امراوتی کو ہی دارالحکومت برقرار رکھنے کا مطالبہ - بی آرٹی سی روڈ پر شاردا کالج

وجئے واڑہ کی بی آرٹی سی روڈ پر شاردا کالج سے پانچ کیلومیٹر تک ریلی نکالی گئی۔ اس احتجاجی ریلی میں سیاسی لیڈروں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

amravati
amravati
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:07 PM IST

امراوتی کو ہی اے پی کا دارالحکومت برقرار رکھنے کے مطالبہ پر ریاست بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی پروگرام جاری ہیں۔

اس مسئلہ پر کسانوں اور خواتین کی جانب سے چلائی جارہی تحریک 300ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ آج وجئے واڑہ اور گنٹور کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر ریلی نکالی گئی۔

وجئے واڑہ کی بی آرٹی سی روڈ پر شارداکالج سے پانچ کیلومیٹر تک ریلی نکالی گئی۔ اس احتجاجی ریلی میں سیاسی لیڈروں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امراوتی کو ہی دارالحکومت برقرار رکھنے کامطالبہ کیا اور ریاست میں تین دارالحکومتوں سے متعلق ریاستی حکومت کے قدم کی مخالفت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امراوتی جے اے سی کے لیڈر اے شیواریڈی نے کہا کہ ریاست بھر کے تمام منڈلوں مستقروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں، عوامی لیڈروں نے ان ریلیوں میں شرکت کی۔ انہوں نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے تمام سے آگے آنے کی خواہش کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ریاستی وائی ایس آر کانگریس حکومت کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہے کہ اس کا ریاست کے دارالحکومت سے کوئی لین دین نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے
'ملکیت اسکیم پوراوانچل کے لئے تحفہ ثابت ہوگا'

انہوں نے کہا 'امراوتی کے لئے،شمالی آندھرا کی ترقی کے لئے، متحدہ اے پی کی تقسیم کے وقت کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی'۔

دارالحکومت امراوتی کے علاقوں تُلورو، اننترم، رایاپوڈی، بوری پالم،وینکٹیاپالم،کرشنایاپالم،ویلگاپوڑی دیہاتوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.