تفصیلات کے مطابق وشاکھاپٹنم علاقہ میں ایک بائک ایمبولنس کی وجہ سے ایک خاتون کی جان بچائی گئی۔
پہاڑی علاقہ میں واقع ایک گاؤں میں شدید بارش کے دوران ایک حاملہ خاتون کو درد شروع ہوگیا۔ تاہم اس کے گھر والوں نے بائک ایمبولنس سے مدد مانگی لیکن ایمبولنس کے پہنچنے سے پہلے ہی خاتون نے ایک بچہ کو جنم دیا۔
دوسری جانب بائک ایمبولنس کے ڈائیور شیوا، بارش کی پرواہ کیے بغیر خاتون کی جان بچانے کے لیے گاؤں پہنچ گیا اور اسے ابتدائی علاج کےلیے دواخانہ منتقل کردیا۔
حاملہ خاتون کو دواخانہ پہنچانے کے لیے ایمبولنس ڈرائیور کو راستہ میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ڈرائیور شیوا نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خاتون کو دواخانہ منتقل کیا۔
دواخانہ میں خاتون کی حالت بہتر ہے جبکہ اس کے افراد خاندان نے شیوا کا شکریہ ادا کیا۔