ETV Bharat / state

مندر سے 3 لاشیں برآمد، انسانی بلی کا شبہ - آندھراپردیش

ریاست آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں ایک زیرتعمیر مندر میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مندر سے 3 نعشیں برآمد، انسانی بلی کا شبہ
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 9:11 PM IST

اننت پور کی مندر سے 3 افراد کی سربریدہ لاشوں کو برآمد کیا گیا جن کی شناخت 70 برس کے پجاری شیوارامی ریڈی، اس کی 75 برس کی بہن کڑپالا کامالاماں اور 70 برس کے ستیہ لکشمی اماں کی حیثیت سے کی گئی۔
کورتی کوٹا گاؤں میں واقع مندر کے احاطہ میں خون میں لت پت تین لاشوںکو دیکھ کر علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
مندر کے اندر موجود ایک مجسمہ پر بھی خون کے دھبے دیکھے گئے۔

مندر سے 3 نعشیں برآمد، انسانی بلی کا شبہ
ایسا مانا جارہا ہے کہ مندر میں ان تینوں کی انسانی بلی چڑھائی گئی ہوگی۔اس سلسلہ میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔کدیری کے انسپکٹر ٹی مدھو نے بتایا کہ مندر کی صفائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے تین افراد کے قتل کی واردات میں چار تا پانچ افراد کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس کیس میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.