ETV Bharat / state

اے پی میں کورونا سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8 اموات - ں کورونا وائرس

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں نئے معاملات میں اضافہ کے ساتھ اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر9834تک جا پہنچی ہے۔

اے پی میں کورونا سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8 اموات

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:31 PM IST

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 462 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں نئے معاملات میں اضافہ کے ساتھ اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر9834تک جا پہنچی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے 8افراد کی موت ہوئی ہے۔ضلع کرشنا میں تین،کرنول ضلع میں تین،گنٹورضلع میں ایک اور کڑپہ ضلع میں ایک موت واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ معاملات مشرقی گوداوری ضلع میں درج کئے گئے۔اس ضلع میں 87نئے معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم ایک معاملہ وجیانگرم ضلع میں درج کیاگیا۔ان نئے معاملات میں دوسری ریاستوں سے اے پی آنے والے 40افراد اور دیگر ممالک سے واپس 15افراد شامل ہیں۔اب تک اس مرض سے ریاست میں 119افراد کی موت ہوئی ہے۔سب سے زیادہ اموات 40ضلع کرشنا میں ہوئی۔ضلع وجیانگرم میں اب تک ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.