ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری - خواتین نے وینکناکونڈکو مندڈم سے ویلگاپوڑی تک پدیاترا

دارالحکومت کے طورپر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے امراوتی کے کسانوں اور خواتین کا احتجاج 39ویں دن میں داخل ہوگیا۔

آندھرا پردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری
آندھرا پردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری
author img

By

Published : Jan 25, 2020, 3:13 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:03 AM IST

خواتین نے وینکناکونڈکو مندڈم سے ویلگاپوڑی تک پدیاترا کی۔ دارالحکومت کے علاقہ تُلورو اور دیگر دیہاتوں سے کسانوں،زرعی مزدوروں نے بڑے پیمانہ پر اس یاترا میں حصہ لیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھے۔

ان کسانوں کے ہاتھوں میں پرچم تھے اور وہ مخالف حکومت نعرے بازی کررہے تھے۔ اپنی مطالبہ کی حمایت میں کسانوں نے باجہ بھی بجایا اور مختلف گیت بھی سڑکوں پر گائے۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ تین دارالحکومتوں کی تجاویز سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس قدم کو فوری طورپر واپس لے۔ اس احتجاج کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 9:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.