سرکاری اسکولس میں اول جماعت تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو اس اسکیم کے تحت کٹس حاصل ہوں گے۔ ضلع کرشنا کے کنکی پاڈو منڈل کے پونادی پاڈو علاقہ کے ا یک اسکول میں وزیراعلی نے اس اسکیم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس اسکیم کے ذریعہ ریاست بھر کے 42,34,322 طلبہ کو کٹس دیئے جائیں گے۔ تمام سرکاری اسکولس،گروکل اسکولس، کے جی وی بی اسکولس کے طلبہ کو کٹس فراہم کئے جائیں گے۔
عہدیداروں نے کہا کہ اسکولس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ ایک اور قدم ہے۔ اس ہر کٹ میں تین جوڑے یونیفارمس، ایک جوتا، دو موزے، نصابی کتب،کاپیاں، بیلٹ، اسکول بیگ بھی شامل ہے۔ اس اسکیم پر 650 کروڑ روپئے کے تخمینی مصارف عائد ہوئے ہیں۔