ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نے پی وی سندھو کو تحویل اراضی کے دستاویز سونپے

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وشاکھا پٹنم میں بیڈمنٹن اکیڈمی کے قیام کے لئے دو ایکڑ تحویل اراضی کے دستاویز بیڈمنٹن چمپیئن پی وی سندھو کو سونپ دیے۔

News
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نے پی وی سندھو کو تحویل اراضی کے دستاویز سونپے
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 10:15 AM IST

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہاں بدھ کے روز وشاکھا پٹنم میں بیڈمنٹن اکیڈمی کے قیام کے لیے دو ایکڑ تحویل اراضی کے دستاویز بیڈمنٹن چمپیئن پی وی سندھو کو سونپ دیے۔

وزیراعلیٰ نے کیمپ دفتر میں پی وی سندھو کو تحویل اراضی کے سرکاری حکم نامے کی کاپی سونپتے ہوئے انہیں اولمپک کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی دو بیڈ منٹن کھلاڑیوں سندھو اور آر ساتوک سَیراج کے ساتھ ساتھ ٹوکیو اولمپک 2020 میں حصہ لینے والی ریاست کی خاتون ہاکی پلیئر رجنی کو پانچ لاکھ روپیے کی ترغیبی رقم پیش کی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں کین ولیمسن ٹاپ پوزیشن پر قابض

رجنی کی جانب سے ان کے والدین نے پروگرام میں حصہ لیا اور چیک حاصل کیا۔ ضلع چِتّور کی رہنے والی رجنی فی الحال بنگلورو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ریاست کی سیاحت، ثقافت اور جوانوں کی ترقی کی وزیر مُتّمسیٹّی شری نواس راؤ اور چیف سکریٹری رام گوپال بھی پروگرام میں شریک تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.