ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں کورونا کے 50 نئے کیسز کی تصدیق

آندھراپردیش میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد میں روزبرو اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

50 more COVID-19 cases in Andhra Pradesh
آندھراپردیش میں کورونا کے 50 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : May 10, 2020, 1:25 PM IST

ریاست آندھراپردیش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 50 کیسز مثبت پائے گئے۔

ضلع کرنول میں اس وبا سے ایک اور موت کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے۔

اسی طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مرض سے 38 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں تاہم اب تک 925 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

تازہ ہیلتھ بلٹین کے مطابق 50 نئے کیسز میں سے 16 چتور میں درج کئےگئے جبکہ ضلع میں اب تک اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 107 ہوگئی۔

تازہ معاملات میں 13 کا تعلق کرنول سے، 5 کا اننت پور سے، 6 کا گنٹور سے اور دو کا تعلق پرکاشم ضلع سے بتایا گیا ہے۔

ریاست میں فی الوقت ریاست میں 1010 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.