ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7,409 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جن میں 38 کیسز مثبت پائے گئے اور 73 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
آندھراپردیش کے 38 نئے کیسز میں 26 مریض گجرات سے، آٹھ چینائی سے اورایک کرناٹک سے یہاں آیا تھا۔
ریاست میں اب تک 2018 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 998 کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور فی الوقت 975 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
آندھراپردیش میں دو ماہ قبل 12 مارچ کو کورونا کا پہلا کیس پایا گیا تھا جس میں روزبروز اضافہ ہوتاگیا اور آج یہ تعداد بڑھ کر دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ریاس میں اب تک ایک لاکھ 81 ہزار 144 کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ کوویڈ۔19 سے اب تک 45 اموات ہوئی ہیں۔