یہ افراد پینل اوپٹو ڈسپلے ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ (پی او پی ٹی ایل) کے 58ملازمین میں شامل تھے جو گزشتہ سال اگست میں ہارڈ ویئر ٹریننگ کے لیے چین کے ووہان شہر گئے تھے۔
یہ افراد اب حکومت کی مدد کے منتظر ہیں تاکہ وہ فوری طورپر وہاں سے نکل سکیں۔ پی او ٹی پی ایل نے گزشتہ سال ہوئے کیمپس سلکشن میں 35 طلبا کا انتخاب کیا تھا۔ یہ انتخاب کمپنی کے تروپتی میں قائم ہونے والے ایل سی ڈی ٹی وی اسکرینس کی تیاری کے یونٹ کے حصہ کے طورپر کیا گیا تھا۔
بعد ازاں ان افراد کو چین کے ووہان شہر لے جایاگیا۔یہ افراد جاریہ سال مارچ میں بھارت واپس ہونے والے تھے۔جب چین میں اس موذی وائرس کے پہلے معاملہ کا پتہ چلا تو کمپنی کے عہدیداروں نے ان سے کہاکہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔