اننت ناگ: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد اننت ناگ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل نوجوان کا ایک اسکولی طالبہ کو پیٹتے والا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں نوجوان اسکولی طالبہ کی پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ملوث نوجوان کی کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکے کی شناخت زڈی پورہ کھنہ بل کے رہنے والے عاقب احمد گنائی ولد محمد اکرم گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ نوجوان گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے،جسے اننت ناگ کے دارالہدیٰ مسجد قاضی باغ کے قریب اسکولی لڑکی کی پٹائی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان نشے کا عادی ہے۔پولیس کی جانب سے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔