ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: زیبہ آپا تنظیم کی جانب سے وہیل چیئر تقسیم

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 9:53 PM IST

Updated : Mar 27, 2021, 10:13 PM IST

حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے سنتھن ٹاپ میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر کے اشتراک سے ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن زیبہ آپا کی جانب سے معذور افراد میں تقریبا 25 وہیل چیئر اور کرنچ تقسیم کیے گئے۔

wheel chair distribution at humanity welfare zeba aapa
بجبہاڑہ: زیبہ آپا تنظیم کی جانب سے وہیل چیئر تقسیم

جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے سنتھن ٹاپ میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر کے اشتراک سے ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن زیبہ آپا کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جسمانی طور معذور افراد کے درمیان تقریبا 25 وہیل چیئر اور کرنچ تقسیم کیے گئے تاکہ کوئی بھی معذور شخص کسی پر بوجھ نہ بنے اور وہ اچھے سے سیر و تفریح کرسکے۔

ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن زیبہ آپا کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ آج ان کی تنظیم کی طرف سے معذور افراد میں تقریباً 25 وہیل چیئر تقسیم کی گئی، انہوں نے کہا کہ وہیل چیئر اور کرنچ کو تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی معذور شخص کسی پر بوجھ نہ بنے اور وہ اچھے سے سیر و تفریح کرسکے۔

انھوں تقسیم وہیل چیئر کے دوران معذور افراد کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنی کمزوری کو اپنے مستقبل پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اس موقع پر انہوں نے جسمانی طور معذور افراد سے گزارش کی اگر انہیں مستقبل میں کسی چیز کی ضرورت پڑے تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تقریب میں ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فرحت، نائب تحصیلدار اور ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن زیبہ آپا کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک سمیت متعدد افراد بھی موجود تھے۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.