ETV Bharat / state

Dental Clinic Sealed دیالگام اننت ناگ میں غیر تسلیم شدہ ڈینٹل کلینک سیل

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 3:39 PM IST

اننت ناگ کے دیالگام علاقہ میں محکمہ صحت کے ایک ٹیم نے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر رجسٹریشن کے کام کرنے پر ایک نجی ڈینٹل کلینک کو سربہمر کردیا۔

unregistered-dental-clinic-sealed-in-dialgam-anantnag
دیالگام اننت ناگ میں غیر تسلیم شدہ ڈینٹل کلینک سیل

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ صحت کی جانب سے دیالگام علاقے میں قائم ایک غیر تسلیم شدہ( ان رجسٹرڈ) نجی ڈینٹل کلینک کو سیل کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیف میڈیکل افسر (سی ایم او آفس) اننت ناگ کے دفتر سے وابستہ ایک ٹیم نے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر رجسٹریشن کے کام کرنے پر ضلع کے دیالگام علاقہ میں ایک نجی (پرائیویٹ) ڈینٹل کلینک کو سیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈینکل کلینک گزشتہ کئی برسوں سے فعال ہے، تاہم کلینک سرکاری اصول و ضوابط کو عملانے سے قاصر تھا، خاص کر مذکورہ کلینک بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہا تھا۔ کلینک کو محکمہ صحت سے وابستہ ایک ٹیم نے خصوصی مہم کے دوران سر بمہر کر دیا۔

مزید پڑھیں: Budgam Market Checking مارکیٹ چیکنگ کے دوران مٹن کی 2 دکانیں سربمہر

انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں غیر قانونی کلینکس کے بارے میں کئی شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ نے اننت ناگ ضلع میں چھاپے مارے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے مزید کہا کہ حکام نے اس سے قبل بجبہاڑہ ، ڈورو اور ضلع کے دیگر کئی مقامات میں بھی چھاپے مارے ہیں اور ضلع میں طبی اداروں کا معائنہ کرنا محکمہ کا معمول کا کام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.