ضلع اننت ناگ کے کاوری گام رانی پورہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔
محاصرہ میں لینے کے بعد جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔ جوابی کاروائی میں تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ تاہم سرکاری طور پر عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
یہ آپریشن جموں کشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا۔ جس دوران علاقے میں موجود اگرچہ پولیس نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں کی ہے تاہم ذرائع کے مطابق دونوں عسکریت پسند مقامی ہو سکتے ہیں۔ علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کے خدشے کے پیش نظر آپریشن جاری ہے۔
انکاؤنٹر سے پہلے عسکریت پسندوں نے مقامی فوجی جوان کے گھر داخل کر اس کی موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا تھا۔