ضلع اننت ناگ کے مختلف مصروف ترین بازاروں خاص کر لال چوک ،مٹن چوک میں لوگوں کی خاصی تعداد نظر آرہی تھی ۔لیکن اس دوران مختلف کاروبار سے وابستہ تاجر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر لوگ کافی خریداری کرتے تھے لیکن رواں برس خریداری کافی کم ہو رہی ہے۔
جس سے یہ صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کووڈ19 لاک ڈاون کی صورتحال کی وجہ سے لوگ مالی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔قربانی کے جانور فروخت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سرکاری کی جانب سے طے شدہ قیمت پر بھی لوگ قربانی کا جانور خریدنے کے لئے تیار نہیں ہو رہے ہیں۔
اکثر لوگ کم قیمت والے جانور کی تلاش کرتے ہیں اور اسے بھی کافی کشمکش کے بعد خریدنے پر تیار ہو تے ہیں۔ اکثر و بیشتر خریدار پیسوں کی قلت کا عذر پیش کرکے خریداری کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ بازاروں میں کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کھلے عام نظر آرہی ہے۔
مزید پڑھیں:
بانڈی پورہ: عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین
لوگ بنا ماسک کے آسانی سے گھومتے نظر آرہے ہیں۔سماجی دوری کا بھی کسی طرح کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ جس سے عام لوگوں اور انتظامیہ کی لاپرواہی سامنے آ رہی ہے۔۔