ETV Bharat / state

اننت ناگ: خانقاہ شاہ اخیارالدین شاہ بغدادی میں چوری

ضلع اننت ناگ کے وائلو علاقے میں چوروں نے ایک آستانۂ عالیہ کو دوران شب لوٹ لیا۔

اننت ناگ کے وائلو  کی آستان عالیہ میں ڈکیتی

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 9:24 PM IST

معلوم ہوا ہے کہ آستانہ کی سیف کو چوروں نے دوران شب لوٹ کر دو برس سے جمع رقم لوٹ لی ہے۔ ڈکیتی کی اس واردات پر علاقے میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ چوری کی اس واردات میں ملوث افراد کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیں۔

اطلاعت کے مطابق خانقاہ شاہ اخیار الدین بغدادی وائلو کے آستانہ میں لٹیروں نے نقب لگا کر قریب دو برس سے جمع سیف کو لوٹ لیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز کی درمیانی رات میں مذکورہ آستانہ میں نقب لگاکر لٹیروں نے سیف کو توڑ کر ساری رقم لوٹ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آستانہ کی سیف میں زائرین نذر و نیاز ڈالتے تھے اور گزشتہ دو برسوں سے یہ سیف کھولی نہیں گئی تھی اور ساری رقم جو لاکھوں میں تھی لٹیروں نے لوٹ لی ہے۔

اس چوری کی واردات پر مقامی لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اس طرح کی بڑھتی چوری کی وارداتوں سے لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.