ETV Bharat / state

Stray Dogs in Anantnag Hospital اننت ناگ کے زچہ و بچہ اسپتال میں آوارہ کتوں کی دہشت - اننت ناگ اسپتال میں آوارہ کتے

اننت ناگ کے زچہ و بچہ اسپتال میں آوارہ کتوں کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو تکالیف اور ڈر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dogs in Anantnag Hospital

Stray Dogs in Anantnag Hospital
اسپتال میں آوارہ کتوں سے مریض پریشان
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 1:52 PM IST

Updated : Dec 6, 2022, 12:12 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں واقع زچہ و بچہ اسپتال میں آوارہ کتوں نے کئی تیمارداروں کو کاٹ کر زخمی کر دیا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں سے آئے تیماردار خوف زدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کے حوالے سے تو کافی فکرمند ہیں ہی ساتھ ہی آوارہ کتوں نے انہیں مزید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ آوارہ کتے نہ صرف صحن بلکہ ہسپتال وارڈ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ Rampage of Stray Dogs in Anantnag Maternal Hospital

Hospatil

دراصل اسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے اسپتال کے اندر ہی کوڑا دان رکھا گیا ہے جہاں اسپتال کا سارا کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے جس کے سبب وہاں دن رات آوارہ کتے گھومتے نظر آتے ہیں۔ ان کتوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ آسانی سے کسی کو بھی اپنا شکار بنا لیتے ہیں۔ حد تو یہ ہیں کہ اب یہ کتے او پی ڈی کے ساتھ ساتھ وارڈز میں بھی گھوم رہے ہیں جہاں پر انتہائی نگرانی والے مریض ہوتے ہیں۔

تیمار داروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح سے اسپتال میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں اس سے انہیں ڈر لگا رہتا ہے۔ جب کوئی تیماردار اسپتال سے ادویات لانے کے لئے باہر جاتا ہے تو وہاں موجود کتے ان پر حملہ کر دیتے ہیں۔ تیمارداروں نے کہا کہ کئی بار اس طرح کے واقعات پیش آئے اور جن کی شکایت کرنے کے لیے وہ اسپتال کے سُپرنٹنڈنٹ کے پاس گئے تھے تاہم وہاں موجود چپراسی نے انہیں اندر نہیں جانے دیا اور نہ ہی ان کی شکایت پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب جب ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر طارق قریشی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے معاملہ پر فوری کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور نجی کمپنی سے وابستہ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ یہاں ضرورت اس بات کی ہیں کہ سرکاری اسپتالوں کو صاف پاک رکھا جائے اور ان ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے جو اپنے فرائض کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں تاکہ بیماروں اور تیمارداروں کو تکلیف نہ ہو۔

Last Updated : Dec 6, 2022, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.