ضلع اننت ناگ کے پہلگام کلب کنونشن سینٹر میں آگہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آگہی کیمپ میں پی آر آئی ممبران کے علاوہ مقامی باشندوں کو لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم آپکی زمین آپکی نگرانی کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔
آگہی کیمپ میں عوام کو لینڈ ریکارڈ کے آن لائن ڈاٹا کلکشن، جمع بندی، مساوی وغیرہ سمیت دیگر معلومات کی لائیو ٹریننگ فراہم کی گئی۔
تحصیلدار پہلگام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیے جانے سے لوگوں کو کافی سہولیت حاصل ہوگی اور اس حوالے سے لوگوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین ریونیو ریکارڈ کو بآسانی آن لائن چیک کرنے کے علاوہ شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین پورٹل کے ذریعے لینڈ ریکارد کا بآسانی پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈی سی اننت ناگ نے سیر سالیہ ہسپتال اور اسکول کا اچانک معائنہ کیا
انہوں نے پی آر آئی ممبران، پنچوں سرپنچوں سمیت سیول سوسائٹی ممبران پر اس پورٹل کی معلومات کو عام لوگوں تک پہنچانے پر زور دیا۔
تحصیلدار نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ضلع بھر میں 42 سے زائد سہولتی مراکز/ نوڈل پوائنٹ قائم کیے ہیں تاکہ ایسے لوگوں کو بھی اس پورٹل کے ذریعے فائدہ حاصل ہو سکے جو ذاتی طور اپنے ریکارڈ تک رسائی حاصل نہیں پاتے۔