اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو، کھنہ بل میں ساؤتھ کشمیر کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن سے وابستہ ٹھیکہ داروں نے کارڈز کی آن لائن تجدید (Renewal) میں تاخیر کو لے کر محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی ٹھیکہ داروں کا کہنا ہے کہ دیگر محکمہ جات کو چھوڑ کر صرف محکمہ تعمیرات عامہ نے ہی انہیں آف لائن کے بجائے آن لائن کارڈ ری نیو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ South Kashmir Contractors Association protest in Anantnag
احتجاجیوں کے مطابق کئی ماہ قبل انہوں نے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ویب پورٹل پر ضروری کاغذات بھی داخل کئے تاہم ابھی تک ان کے کارڈ ری نیو نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’متعلقہ محکمہ کی جانب سے تیار کردہ ویب پورٹل ناکارہ ہے جس کی وجہ سے ٹھیکہ داروں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ Contractors Protest in Anantnag
ٹھیکہ داروں کا کہنا ہے کہ معاملہ کو لے کر جب انہوں نے متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا تو انہیں گزشتہ تین ماہ سے یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے مطالبہ کیا کہ کارڈز کو پرانے طریقے سے ہی یعنی - آف لائن موڈ کے ذریعے- ری نیو کیا جائے جب تک کہ ویب سائٹ پوری طرح فعال نہیں ہو جاتی۔ South Kashmir Contractors Association protest