جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ماہ کے حوالے سے محکمہ موٹر اینڈ وئیکلز کی جانب سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
متعلقہ محکمہ کے افسران و ملازمین نے کے پی روڈ سمیت اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں مسافر و عام گاڑیوں کے ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی کے متعلق پمفلیٹ تقسیم کیے۔
وہیں قصبہ اننت ناگ کے سب سے بڑے سومو اسٹینڈ ’ایس این ڈی این‘ میں بھی روڈ سیفٹی بیداری مہم کے دوران متعلقہ محکمہ کے افسران نے سومو ڈرائیورون کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور سیٹ بیلٹ کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
بیداری مہم میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ احتیاطی اور بچاؤ تدابیر پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا۔